حیدرآباد دکن ہندو خاتون سیاسی رہنما کے گھر قرآن خوانی کا اہتمام

اس محفل میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجمیرا ریکھا نے بتایا کہ مجھے زمانہ طالبعلمی سے ہی تلاوت قرآن سے بہت لگاؤ ہے۔ فوٹو: نیٹ

GALLE:
بھارت میں علاقائی جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتھی (ٹی آر ایس) کی رہنما اجمیرا ریکھا شیام نائیک نے اپنے گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق تلاوت قرآن مجید کے دوران اجمیرا ریکھا بھی ادب و احترام کے ساتھ آیات کو دہراتی رہیں۔ اس محفل میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمیرا ریکھا کا کہنا تھا کہ قرآن مجید دنیا بھر کے لوگوںکا رہنما ہے۔ مجھے تلاوت قرآن کا بہت شوق ہے اور میں جب بھی قرآن مجید کی تلاوت سنتی ہوں تو مجھے بہت دلی سکون ملتا ہے۔

ایک سوال پر اجمیرا ریکھا نے بتایا کہ مجھے زمانہ طالبعلمی سے ہی تلاوت قرآن سے بہت لگاؤ ہے۔ جب میری کسی مسلمان دوست کے گھر میں آیہ کریمہ کی محفل ہوتی ہے تو میں ضرور شرکت کرتی ہوں۔ ٹی آر ایس کے دیگر عہدیداروں نے بھی اجمیرا ریکھا کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

 
Load Next Story