عراق میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے گھر پر بم باری سے 13 دہشت گرد ہلاک

حملے کے وقت ابوبکر البغدادی اپنے گھر میں موجود تھا لیکن اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ، عراقی فوج


ویب ڈیسک February 14, 2017
حملے کے وقت ابو بکر البغدادی کمانڈروں کے ساتھ اپنے گھر میں اجلاس میں شریک تھا، عراقی فوج۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: عراقی فوج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے گھر پر بم باری کے نتیجے میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی کے مغربی علاقے میں ایف 16 طیاروں نے کارروائی کے دوران البغدادی کے گھر سمیت داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 13 کمانڈر ہلاک ہوئے، عراقی فوج کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب داعش کا سربراہ البغدادی کمانڈروں کے ساتھ اپنے گھر میں اجلاس میں شریک تھا تاہم ابھی تک البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونےکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : داعش سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملے میں شدید زخمی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی داعش کےا سربراہ ابو بکر البغدادی کی متعدد کارروائیوں میں زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔