وزیراعظم کی پاک بحریہ کی مشق امن 2017 کے معائنے کیلیے کراچی آمد

سانحہ مال روڈ کے باعث وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سمیت دیگر تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں


ویب ڈیسک February 14, 2017
پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن2017‘‘ جاری ہیں جن میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے جہاں وہ 36 ملکی بحری مشقوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پاک بحریہ کے زیر اہتمام خطے کی بڑی بحری مشق'' امن 2017'' کے آخری مرحلے میں گہرے سمندر میں جنگی مشقوں کا معائنہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم کو کراچی میں جاری گرین بس منصوبے کا جائزہ لینے کے علاوہ امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم سانحہ مال روڈ کے باعث انہوں نے بحری مشقوں کے علاوہ دیگر تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ وہ مشقوں کے معائنے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں'' امن2017'' جاری ہیں جن میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔