کام پر توجہ دے رہی ہوں ابھی شادی کا ارادہ نہیں نرگس فخری

کنواری ہی خوش ہیں اور آج کل اداکار جان ابراہیم کے ساتھ فلم’’مدراس کیفے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔


Net News January 06, 2013
اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں،فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،نرگس فخری۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ابھی اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں نرگس فخری نے مارچ میں اداکار اور پروڈیوسر اودے چوپڑا کے ساتھ شادی کی تردید کردی ہے انھوں نے کہا کہ وہ کنواری ہی خوش ہیں نرگس فخری آج کل اداکار جان ابراہیم کے ساتھ پولیٹیکل تھرلر فلم''مدراس کیفے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ مارچ میں اودے چوپڑا سے شادی کرلیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں