دوست چغلی کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہےجیکولین فرنینڈس
کوشش ہوتی ہے کہ ان لوگوں سے دوستی کروں جن کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہ ہو۔
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے کہا ہے کہ جب ان کے قریبی دوست چغلی کرتے ہیں تو انھیں بہت دکھ ہوتا ہے۔
مرڈر ٹو سے شہرت پانے والی جیکولین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ان لوگوں سے دوستی کروں جن کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان میں کام کرتے ہوئے موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔
جیکولین کی اگلی فلم ریس ٹو ہے جو ایکشن سے بھرپور ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے افراد سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں جو منہ پر خوشامد کرتے ہیں اورپیچھے سے برائیاں شروع کردیتے ہیں ۔ایسے لوگ اب کثرت سے آرہے ہیں ،بالی وڈ میں بھی ایسے جراثیم داخل ہوگئے ہیں۔