مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ 2 روز سے جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 10 افراد شہید ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک February 14, 2017
احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم میں مزید شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 3 دنوں سے جاری بھارتی فوج کے آپریشن میں اب تک 10 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 8 کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

قابض فوج نے حاجن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یاسین ملک گرفتار،سید علی گیلانی سمیت کئی حریت رہنما نظربند

واضح رہے کہ گزشتہ3 دنوں سے جاری بھارتی افواج کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 10 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔