ماضی میں کم وسائل کے باوجود اچھا کام ہوا ندیم

آج کے دور میں وسائل بہت زیادہ ہیں اسی وجہ سے فنکار بہت خوش حال ہیں،

خواہش ہے کہ پاکستان میں ایک بار فلمیں بنیں اور فلموں کا دور واپس آجائے،ندیم. فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری کے نامور ادکار ندیم نے کہا جس زمانہ میں ہم کام کررہے تھے اس دور میں نہ صرف مشکلات تھیں بلکہ وسائل کی بھی کمی تھی فلم'' چکوری'' کے دور میں بہت سے مسائل تھے لیکنپھر بھی اچھا کام ہوا۔


لیکن آج کے دور میں وسائل بہت زیادہ ہیں اسی وجہ سے فنکار بہت خوش حال ہیں، لیکن اچھا کام کیوں نہیں ہورہا۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سy گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا گزشتہ سال پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے بھی بھاری گزرا کئی فنکار ہم سے جدا ہوگئے۔

لیکن نیا سال ہمارے لیے امید کی کرن ہے اور اس سال امید ہے کہ نہ صرف ملک کے بلکہ فلم ٹریڈ کے بھی حالات بہتر ہوجائیں گے،انھوں نے کہا میری تو خواہش ہے کہ پاکستان میں ایک بار فلمیں بنیں اور فلموں کا دور واپس آجائے، ہمیں اس بارے میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے کچھ قربانیاں دینی ہوگی اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کے لیے بہترین کہانیوں کا انتخاب کرنا ہوگا، کم بجٹ کی فلمیں بنائیں گے تو نقصان کا اندیشہ بھی کم ہوگا بین الاقوامی منڈی میں اپنے آپ کو تسلیم کرانا ہوگا۔
Load Next Story