رفعت اللہ مہمند اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

رفعت اللہ مہمند نے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 39 رنز بنا رکھے ہیں


Sports Desk February 14, 2017
رفعت اللہ مہمند نے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 39 رنز بنا رکھے ہیں۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کیلیے رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

رفعت اللہ مہمند نے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 39 رنز بنا رکھے ہیں، ان کا ٹوئنٹی 20 کیریئر 56 میچز پر محیط ہے جس میں انہوں نے 5 نصف سنچریز کی مدد سے 1423 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ فرسٹ کلاس میں انہوں نے 171 میچز میں 29.25 کی اوسط سے 7577 رنز بنا سکے ہیں اور انکی بہترین اننگز 302 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فکسرز کو نشان عبرت بنادیا جائے، آفریدی کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا تھا جب ان کے اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی نے فکسنگ الزامات کے بعد فوری طور پر معطل کر دیا تھا جبکہ پیسر محمد عرفان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔