پاکستانی فنکار معیاری کام کررہے ہیں ثمینہ پیرزادہ

ہمارے ہاںفلم انڈسٹری کے لیے بھی کام کیا جائے تو ہماری انڈسٹری ایک بار پھر آباد ہوسکتی ہے۔

بھارت میں ہمارے ڈراموں کا آج بھی بہت چرچہ ہے، ثمینہ پیر زادہ فوٹو : فائل

لاہور:
اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو ملکر کام کرنا چاہیے ہمارا ڈرامہ بہت مضبوط ہے مگر ہندوستان کی فلم کا جواب نہیں ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھارت جانا ہوا تو اچھا لگا وہاں ہمارے ڈراموں کا آج بھی بہت چرچہ ہے لوگ ہمارا کام پسند کرتے ہیں اور مشترکہ کام کرنے کے خواہش مندبھی ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہیے پاکستان کے جو فنکار ہندوستان میں کام کررہے ہیں انھیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج کل لاہور میں ایک نئے ڈرامے کی تیاریوں میں مصروف ہوں جسکی شوٹنگ کا جلد آغاز کیا جائیگا۔ ثمینہ پیرذادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اگر ہمارے ہاںفلم انڈسٹری کے لیے بھی کام کیا جائے تو ہماری انڈسٹری ایک بار پھر آباد ہوسکتی ہے ۔
Load Next Story