لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکارطالب علم محمد احمد علاج کیلئے امریکا روانہ

محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لاہور سے امریکاروانہ ہوا


ویب ڈیسک February 14, 2017
امریکا کے سینسیناٹی اسپتال میں محمد احمد کاعلاج ہوگا، فوٹو : اسکرین گریب

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والا طالب علم احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا ہے۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لاہور سے امریکاروانہ ہوا جہاں امریکا کے سینسیناٹی اسپتال میں احمد کاعلاج ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیڈٹ کالج کے طالب علم احمد کے علاج کے لیے رقم جاری

حکومت سندھ کی جانب سے محمد احمد کے علاج، رہائش اور دیگر اخراجات کے لیے 5 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، امریکی اسپتال نے احمد کے آپریشن،علاج اور نرسنگ کے لیے 4 کروڑ روپے کے اخراجات بتائے تھے جب کہ اسپتال نے علاج کے لیے 3 ماہ کا وقت بتایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں طالب علم پر استاد کا تشدد ثابت ہوگیا

واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔