لاہورہائی کورٹ کا سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم

2018 میں سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لیا جائے، لاہور ہائی کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک February 14, 2017
سی ایس ایس کا امتحان سپریم کورٹ کے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے کے فیصلے کی رو کے مطابق لیاجائے، عدالت: فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے 2018 سے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ نے 2018 کے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی ایس ایس کا امتحان سپریم کورٹ کے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے کے فیصلے کی رو کے مطابق لیاجائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ماتحت عدالتوں کو اردو میں فیصلہ جاری کرنے کا حکم

اس سے قبل سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے سیشن جج لاہورنے بھی ماتحت عدالتوں کو اردو میں فیصلے تحریر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اردو کو بطور دفتری زبان فوری رائج کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اردو کو دفتری زبان کے طور پر استعمال کرنے کا حکم دیا تھا جس پر بتدریج عمل درآمد جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں