غیرملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار

غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں کھیلنے کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا) کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا ہے، ذرائع


Sports Desk February 14, 2017
لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین اور شہری بتائیں کہ کیا وہ غیرملکی پلیئرز کے بغیر فائنل لاہور میں ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں یا دبئی میں ہی فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پیر کو لاہور میں ہونے والے سانحہ کے بعد غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، سکیورٹی ایجنسیز نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا ہے کہ آیا وہ لاہور میں فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں یا نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی کا فکسرز کو قرار واقعی سزا دینے کا فیصلہ

علاوہ ازیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور خودکش حملے کے بعد بھی لاہور پلیئرز کیلیے محفوظ ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی پلیئرز سے میٹنگ کی تھی جس میں انہیں لاہور میں فائنل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی لیکن پلیئرز اس وقت بھی لاہور آنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں کھیلنے کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا) کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔