تنقید کی پروا نہیں ذہنوں پر تفتیش ہونیوالے کردار کی تلاش میں ہوں شرلین چوپڑا

آنکھوں میں بڑے خواب سجائے رہتی ہوں۔ فلم کی ڈیمانڈ کے ہر سین کو آسانی سے کرنے کا ہنر جانتی ہوں


Showbiz Desk January 06, 2013
ذمے داری اور لگن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، شرلین چوپڑا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ،ماڈل اور گلوکارہ شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد کردار نبھائوں گی ۔

انھوں نے کہا کہ اچھے کردار کے لیے فلم کی کہانی بھی اچھی ہونی ضروری ہوتی ہے۔آنکھوں میں بڑے خواب سجائے رہتی ہوں ۔فلم کی ڈیمانڈ کے ہر سین کو آسانی سے کرنے کا ہنر جانتی ہوں ۔انھوں نے کہا اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے عملی طور پر سرگرم بھی رہتی ہوں ،زمینی حقائق کا ادراک ہے ۔آگے بڑھنے کے لیے اپنی پرفارمنس کو خوبصورت بنانے کے لیے محنت کررہی ہوں ۔

اداکارہ نے کہا کہ ابھی تک ایسے کردار کی تلاش ہے جو لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوکر رہ جائے ،ایک انٹرویو کے دوران 28سالہ بالی وڈ فنکارہ کا کہنا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور بہت ساری باتیں سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بناکر رہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ میڈیا میں رہنے کے لیے کوئی ایسی حرکت نہیں کرتی جس کو خود اچھا نہیں سمجھتی ،اپنی کام کو پرفیکٹ بنانا چاہتی ہوں اس حوالے سے شوبز سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں ۔



انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ اپنے کام کو توجہ سے کرتی ہوں ۔ٹی وی پروگرام ''بگ باس ''سیزن تھری کے لیے میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے ۔2003کی فلم' دوستی 'میںاپنے کام سے مطمئن ہوں ۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں کئی غیر حقیقت پسندانہ اقدامات بھی ہوئے ہیں جن کا اب جاکر احساس ہوا ہے لیکن اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ کرنا تو پڑتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ نقادوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی جائے گی ،یہ لوگ اپنا کام کرتے رہیں میں وہی کروں گی جو مجھے اچھا لگے گا ۔اپنی مرضی سے فلم انڈسٹری میں آئی ہوں اور اچھے کام کی تلاش ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے شوق اور محنت سے آگے بڑھوں گی۔ نئے سال کے آغاز پر جلد نئی امیدوں اور جذبوں کے ساتھ پرستاروں کے درمیان ہونگی۔ بالی وڈ میں میرے لیے بڑا اسکوپ ہے ۔یہاں اپنی انفرادیت قائم رکھنے کے لیے کوشاں رہوں گی ۔بھارتی افنکاروں ،رائٹرز اور فنکاروں کو سخت گیر نظریات کے گروپس کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ایسے فرسودہ نظریات کی حامل سوچ کو خود پر مسلط کرنے کی حامی نہیں ہوں ،زندگی میں اپنے وژن کے تحت کام کرنے کا عزم لے کر آئی ہوں اور اپنے کام کو اسی ڈھنگ سے کرتی رہوں گی ۔

ادھر فلمساز روپیش پال کا کہنا ہے کہ شرلین چوپڑا نے میری فلم میں عمدہ پرفارم کیا ہے ،''کیمسوتارا''تھری ڈی میں پہلی بار انھیں کاسٹ کیا اور میں نے فلم کو باکس آفس پر بھی کامیاب ہوتے دیکھا ۔انھوں نے کہا کہ شرلین کی بیباک ادائوں کا معترف ہوچکا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اداکارہ اپنا الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ شرلین کی پرفارمنس میں بہتری آرہی ہے ۔سب سے بڑھ کر ان کو وقت سے سیکھنے کا بھی فن آتا ہے ۔واضح رہے کہ 11فروری 1985کو حیدرآباد دکن کے مسلمان ماں اور عیسائی باپ کے گھر پیدا ہونے والی 28سالہ اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز بچپن سے چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا۔

شرلین چوپڑا ایک اچھی گلوکارہ اور رقاص بھی ہیں ،ماڈلنگ کے شعبے میں بھی ان کی کاکردگی بہت نمایاں رہی ہے ،غیر ملکی میگزین کی سرورق تصویر نے انھیں ایک متنازع ماڈل کے طور پر لیا ۔ان کی بولڈ پرفارمنس کے بھی چرچے ہوئے اور بھارت کے سخت گیر گروپوں کی جانب سے انھیںدھمکیاں بھی ملیں مگر شرلین نے اپنا کام جاری رکھا۔ ریاست آندھر پردیش کے اسکول اور کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ریاستی سطح پر مقابلہ حسن میں حصہ لے کر'' مس آندھرا ''منتخب ہوئیں۔ 2005میں فلم''ٹائم پاس''میں پہلی بار جلوہ گرہوئیں ۔2006میں فلم ''جوانی دیوانی ''میں مونا کا کردار نبھایا ۔اسی سال فلم''ناٹی بوائے'' میں سونیا کے روپ میں پرفارم کیا۔

2007کے دوران فلم ''گیم ''میں ٹینا کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا اور شائقین نے اس کردار کو بہت پسند کیا ۔اسی سال فلم ''رقیب ''میں جلوہ گرہوئیں۔ 2009میں فلم ''دل بولے ہڑپہ ''میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں