جولائی تا دسمبر بچت اسکیموں میں ریکارڈ 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری
محکمہ قومی حکومت کیلیے سب سے سستے داموں فنانسنگ کا انتظام کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
محکمہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے کہا ہے کہ انعامی بانڈز نے ملک میں قومی بچت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلیے قومی بچت کی اسکیموں کے تحت 2 کھرب24ارب روپے اکھٹے کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ محکمہ قومی بچت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نہ صرف یہ ہدف حاصل کرلیا بلکہ ہدف سے بھی 26 ارب روپے زیادہ اکٹھے کرلیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ قومی بچت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2012)کے دوران 250 ارب روپے اکھٹے کیے ہیں جو ایک ریکارڈہے، کوشش کی جائے گی کہ محکمہ کی طرف سے مزید ریکارڈ قائم کیے جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 100روپے مالیت کے اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کے حوالے سے عوامی ردعمل انتہائی حوصلہ افزا ہے، اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی ڈیمانڈ انتہائی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ قومی حکومت کیلیے سب سے سستے داموں فنانسنگ کا انتظام کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔