ثناء میرکاورلڈ کپ کےبعدکپتانی چھوڑنےکااعلان 

پی سی بی کی جانب سے ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنا اچھا اقدام ہے،ثنا میر


Sports Desk February 14, 2017
پی سی بی کی جانب سے ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنا اچھا اقدام ہے،ثنا میر ۔ فوٹو فائل

MINGORA: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2017 کے بعد کپتانی سے الگ ہو جائیں گی۔

ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ میچز کے لیے کولمبو میں موجود ثنا میر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے طور پر ورلڈ کپ میرا آخری ایونٹ ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، مجھے یہ اعزاز حاصل کرنے میں 12 سال لگے کیونکہ شروع میں ہمیں بہت کم میچز ملے تاہم آنے والی لڑکیاں جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کولمبو میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر اچھا پرفارم کر رہی ہے، سپر سکسز میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ون ڈے میں 100 وکٹیں،ثناء میر پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ثنا میر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنا اچھا اقدام ہے، اس سے کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہی ملے گی۔ پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار دینا بہت مشکل ہے کیونکہ ہر ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں، اس مرتبہ ٹیمیں متوازن ہیں، گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اچھا کھیلا، پشاور زلمی بھی ڈیرین سیمی کی کپتانی میں اچھا پرفارم کرنے کی امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |