ایل اوسی پرفائربندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان کا احتجاجی مراسلہ


ویب ڈیسک February 14, 2017
بھارتی ہائی کمشنر کو دیے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے، فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاکستانی فوجی شہید ہوئے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 جوان شہید، آئی ایس پی آر

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے زخمی ہونے والے تینوں اہلکار شہید ہوگئے تھے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |