صدر زرداری اور بلاول تھر پارکر سے الیکشن مہم شروع کرینگے مہیش کمار
علاقے میں پہلے الیکشن نہیں سلیکشن ہوتے تھے، بھٹو کی سالگرہ پر ڈیپلو میں جلسے سے خطاب
KARACHI:
صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری الیکشن مہم کی شروعات تھرپارکر سے جلد کرینگے، یہاں کے عوام کو اب ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دینگے۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے ڈیپلو میں شہید بھٹو کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ جلد صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو تھرپارکر کے دورے پر آئینگے اور الیکشن مہم کی شروعات کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ تھرپارکر میں پہلے الیکشن نہیں سلیکشن ہوتے تھے، ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ بے خوف ہوکر اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے ظالم وڈیروں سے جان چھڑائیں۔
اس موقع پر پی پی رہنماء محمد لنڈ نے کہا کہ ارباب غلام رحیم ایک جوتا لگنے سے ملک سے5 برسوں سے فرار ہے، عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان کو ہمیشہ کیلیے ملک سے بدر کردینگے۔جبکہ فقیر شیر محمد بلالانی نے اپنیخطاب میںکہاکہ عوام بھٹو شہید کے خاندان سے محبت کرتے ہیں۔ جلسے سے انجینئر گیاں چند، متین بجیریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائدین نے تھرپارکر سے الیکشن مہم کا آغاز کرکے ہم پر احسان کیا ہے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ تھرپارکر کو پی پی کا قلعہ ثابت کرکے دکھائیں گے۔جلسے سے ، دادن ہنگورجہ، عبدالغنی کھوسواور انجینئر ولی محمد راہموں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شہید بھٹو کی ساگلرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔