اکرم اور پھلیلی کینال میں کیمیکل شامل ہزاروں مچھلیاں ہلاک

واٹر سپلائی کا پانی استعمال نہ کرنے کے مساجد میں اعلانات،علاقے میں خوف و ہراس


Nama Nigar January 06, 2013
مچھرے اپنے روزگار کیلیے مردہ مچھلیاں شہر میں فروخت کررہے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک خاموش ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: اکرم اور پھلیلی کینال کا پانی آلودہ اور زہریلا ہو گیا،ہزاروں مچھلیاں مرنے لگیں، لوگوں کو واٹر سپلائی کا پانی استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

مساجد میں اعلانات، علاقے میں خوف و ہراس،تفصیلات کے مطابق تلہار کے مختلف مساجد میں اعلان کیا جارہا ہے کہ تلہار کے رہائشی واٹر سپلائی کا پانی پینے سے گریز کریں،کیونکہ پانی میں کیمیکل داخل ہو گیا ہے جو انسانی زندگی کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

03

اس اعلان کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جب تعلقہ کونسل تلہار کے علمدار سے رابطہ کیا گیا تو کونسل کے ملازم نے بتایا کہ کوئی بھی کیمیکل پانی میں داخل نہیں ہوا ہے بلکہ حیدرآباد سے آنیوالے پانی بدبو اور آلود ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ہدایت کی گئی ہے کہ رہائشی کچھ دنوں کیلیے واٹر سپلائی کا پانی استعمال کرنے سے گریز کریں اکرم کینال اور پھلیلی کینال میں گندہ اور بد بو دار پانی داخل ہونیکی وجہ سے ہزاروں تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہر کر کناروں پر پڑی ہیں۔

جبکہ کچھ مچھرے اپنے روزگار کیلیے مردہ مچھلیاں شہر میں فروخت کررہے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک خاموش ہیں تلہار کے رہائشی محمد علی صلاح ،یعقوب کھوسہ، حسین گوپانگ،رفیق خاصخیلی اور دیگر نے ضلع انتظامیہ بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مردہ مچھلیوں کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔