برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کیخلاف عوامی پٹیشن مسترد کردی

عوامی پٹیشن کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے، تھریسامے


ویب ڈیسک February 14, 2017
برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے خلاف 18 لاکھ افراد کی جانب سے دستخط کردہ پٹیشن مسترد کی۔ فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں سال متوقع دورہ برطانیہ کے خلاف عوامی پٹیشن مسترد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے رواں سال کے اختتام پر سرکاری دورے پر آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 18 لاکھ افراد کی جانب سے دستخط کردہ پٹیشن مسترد کردی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری دورے پر برطانیہ نہ بلانے کی عوامی پٹیشن کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کے اختتام پر شیڈول کے مطابق مکمل پروٹوکول کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کوبرطانیہ داخل نہ ہونے دیاجائے، ہزاروں افرادکی پٹیشن

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے حامی افراد کی جانب سے پٹیشن پر دستخظوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھنے کے بعد حکومت اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دینے پر مجبور ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں 20 فروری کو ارکان اسمبلی بحث کریں گے جب کہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی تاریخ اور انتظامات سے متعلق تمام چیزیں آخری مراحل میں ہیں اور انہیں مکمل سرکاری پروٹول فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |