ٹنڈو محمد خان تھانے پر مسلح افراد کا حملہ سب انسپکٹر پر تشدد

مقدمہ درج نہ کرنے پر مشتعل افراد نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے، 10افراد پر مقدمہ درج


Nama Nigar January 06, 2013
پولیس کی جانب سے فوری ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر مسلح افراد نے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر سید فضل شاہ کو شدید زدوکوب کیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، 10 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تالپور کالونی میں معمولی تکرار پر2 گروہوں کے مابین جھگڑا ہو گیا، جس پر ایک گروہ کے درجنوں افراد نے ٹنڈو محمد خان سٹی تھانے پر مظاہرہ کیا اور مخالف گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی۔

05

پولیس کی جانب سے فوری ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر مسلح افراد نے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر سید فضل شاہ کو شدید زدوکوب کیا اور تھانے میں کھڑی پولیس موبائل اور دیگر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے نوید نوناری، ستار نوناری، شبیر نوناری، جنید تالپور، شہزاد میمن اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں