سانگھڑغیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعتکار دکاندار پریشان

روزانہ 8سے12گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے، مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہوگیا


Nama Nigar January 06, 2013
سانگھڑ شہر سمیت گرد نواح میں غیر علانیہ روزانہ دن رات 8سے12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ سمیت گرد نواح میں دن رات غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صنعت کار دکاندار پریشان، کاروبار متاثر۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ پریس کلب میں مقامی تاجروں و صنعت کاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ سانگھڑ شہر سمیت گرد نواح میں غیر علانیہ روزانہ دن رات 8سے12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، جس کے سبب فیکٹریوں، کارخانوں، دکانداروں کا کاربار متاثر ہورہا ہے جبکہ مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگیاہے ،انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔