سانحہ لاہورپرگرانٹ ایلیٹ متاثرین کے غم میں شریک

لاہور میں موجود لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ امید ہے انشا اللہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے،گرانٹ ایلیٹ

لاہور میں موجود لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ امید ہے انشا اللہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے،گرانٹ ایلیٹ ۔ فوٹو ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل نیوزی لینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے گزشتہ روز سانحہ لاہور کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور مداحوں کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

گرانٹ ایلیٹ نے اپنے مختصراً ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں حملے میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں، لاہور میں موجود لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ امید ہے انشا اللہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔




آل راؤنڈر کی جانب سے خیرسگالی کے پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور پاکستانی صارفین نے غم کی گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ بعض نے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں فائنل کیلیے دعوت دے ڈالی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لاہورمیں خودکش حملہ

واضح ر ہے کہ گزشتہ روزمال روڈ پرخودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 
Load Next Story