ریٹیلرزنے مہنگے آٹے کی فروخت بندکرنے کی دھمکی دیدی

عوام کیلیے آٹاخریدنا مشکل ہوگیا،ملزمن مانیاں کررہی ہیں،قانونی کارروائی کی جائے


Business Reporter January 06, 2013
حکومت نے چکی آٹے کی فی کلو قیمت 32 اورفائن آٹے کی 34روپے مقرر کی ہے لیکن اسکے برعکس فلورملزمالکان اپنی من مانی قیمتوں پرآٹاہول سیلرزکو فروخت کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

ریٹیلرگروسریزالائنس کراچی کے صدرانصاربیگ قادری نے وزیرخوراک سندھ آفتاب میمن سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹے کی قیمتوں کیلیے فلورملزمالکان سے فی الفورمذاکرات کرکے عوام کے قابل قبول قیمتوں کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چکی آٹے کی فی کلو قیمت 32 اورفائن آٹے کی 34روپے مقرر کی ہے لیکن اسکے برعکس فلورملزمالکان اپنی من مانی قیمتوں پرآٹاہول سیلرزکو فروخت کررہے ہیں، ہول سیلرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی طے شدہ قیمتوں پرآٹا فراہم کرے تووہ حکومتی نرخ پر ہی عوام کو آٹا فروخت کرینگے۔



ریٹیلرزبھی یہی چاہتے ہیں کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کیلیے آٹا خریدنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلور ملز مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اگرجلدآٹے کی قیمتوں کوکنٹرول نہ کیا گیا تو ریٹیلردکان دارآٹے کی سیل بند کردینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔