سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت جیل میں ہوگی

جیل حکام نے ملزم زبیر چریا اور رحمان بھولا كو عدالت میں پیش كرنے کے لیے سیكیورٹی رسك قرار دیا تھا


ویب ڈیسک February 14, 2017
جیل حکام نے ملزم زبیر چریا اور رحمان بھولا كو عدالت میں پیش كرنے کے لیے سیكیورٹی رسك قرار دیا تھا، فوٹو؛ فائل

محکمہ داخلہ نے سانحہ بلدیہ کیس کی نوعیت حساس ہونے کے باعث سیکیورٹی رسک کے تحت کیس کو جیل منتقل کردیا اور اب کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہوگی۔

سانحہ بلدیہ فیكٹری آتشزدگی كیس كے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی كی خصوصی عدالت كے روبرو پیش ہوكر بتایا كہ جیل حكام نے كیس كو حساس نوعیت اور مقدمے میں ملوث زبیر چریا اور رحمان بھولا كو عدالت میں پیش كرنے کے لیے سیكیورٹی رسك قرار دیا تھا اور محكمہ داخلہ سے مقدمے كو جیل میں منتقل كرنے كی سفارش كی تھی جس کے بعد محكمہ داخلہ نے سیكیورٹی خدشات كے پیش نظرجیل حكام كی استدعا پر مقدمہ جیل میں منتقل كردیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تك ملتوی كردی اور مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان كوآئندہ سماعت پر جیل میں پیش ہونے كا حكم دیا ہے جب کہ کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں