نوجوانوں میں مہلک امراض کی آگاہی ضروری ہے ڈاکٹر منور

آگاہی پروگرام کے ذریعے طلبہ و طالبات مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں


Staff Reporter January 06, 2013
یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی سمیر ا مشتاق نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جن کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہماری ذمے داری ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر منور خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کوایچ آئی وی، ایڈز، ہیپاٹائٹس، ٹی بی سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کے لیے آگاہی دیناضرور ی ہے، بصورت دیگر مرض پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

یہ بات انھوں نے گورنمنٹ کالج فاربوائز ناظم آباد میں شعبہ یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ سیمینا ر سے خطاب میں کہی، اس موقع پر یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی سمیر ا مشتاق نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جن کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہماری ذمے داری ہے۔

03

اس طرح کے آگاہی پروگرام کے ذریعے طلبہ و طالبات مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،کالج کی پرنسپل ناہید ہاشمی نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر یوتھ ڈپارٹمنٹ اور پی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے جس کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچائو ممکن ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔