شہر میں خسرہ سے بچائو کی مہم شروع 4ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگادیے گئے

کل سے دیگر اسپتالوں میں ٹیکے لگائے جائیں گے،فکسڈ مراکز قائم اوراسکولوں میں بھی خسرہ سے بچاؤکی خصوصی مہم چلائی جائیگی


Staff Reporter January 06, 2013
کراچی میں خسرہ سے بچاؤکیلیے فکسڈ مراکز بھی پیرکو قائم کیے جائیں گے جہاں والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکہ جات لگواسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں خسرے سے بچاؤ کی مہم شروع کردی گئی مہم کے پہلے دن مجموعی طورپر4 ہزار بچوںکوخسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

ان اسپتالوں میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال، سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال سمیت دیگر اسپتال بھی شامل ہیں ، کراچی میں وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدکی ہدایت پر چلائی جانے والی خسرہ مہم کی نگرانی براہ راست ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کررہے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں400 سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچائوکی ویکسین لگائی گئیں،کراچی میں پیر سے دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ کراچی میں خسرہ سے بچاؤکیلیے فکسڈ مراکز بھی پیرکو قائم کیے جائیںگے جہاں والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکہ جات لگواسکتے ہیں ان کاکہناتھاکہ اسکولوں میں بھی خسرہ سے بچاؤکی خصوصی مہم چلائی جائیگی ، ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ پیرکے روز سے کراچی کے 18 ٹائونز کے اسپتالوں سمیت دیگر مراکزصحت پر بھی بچوںکوخسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

04

اس حوالے سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ویکسی نیٹروں کوخصوصی ٹریننگ و تربیت بھی فراہم کردی گئی جوکہ پیرکے روز سے باقاعدہ کیمپوں میں بچوں کو ٹیکے لگائیں گے، دریں اثنا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر آصف زمان نے بتایا کہ اسپتال میں یومیہ 400 بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں جبکہ اسپتال میں یومیہ بچوںکی اوپی ڈی میں 1200 سے زائد بچے مختلف امراض میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال میں بچوںکوعلاج ومعالجے سمیت مفت حفاظتی ٹیکہ جات کے تمام کورسز بھی کرائے جارہے ہیں بچوںکے اس اسپتال میں بچوں کوایکسرے سمیت دیگر سہولتیں بھی میسر ہیں، خسرہ مہم کے دوران چلڈرن اسپتال میں شام کے اوقات میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی اس ضمن میں اسپتال میں شام کے اوقات میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں