مردم شماری میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل کرنے کا فیصلہ

ہر گھر کو بیرون ملک رہنے والے افراد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا لازم ہو گا، ذرائع شماریات

بیرون ملک میں کام کرنے والے ٹیکنوکریٹس، فنکاروں اوردیگرپیشہ ور افراد کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو؛ فائل

MANSEHRA:
مردم شماری میں 6 ماہ سے زائدبیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شماریات ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والی مردم شماری میں بیرون ملک سفارتخانوں کے ذریعے بیرون ملک میں کام کرنے والے ٹیکنوکریٹس، فنکاروں اوردیگرپیشہ ور افراد کو شمار نہیں کیا جائے گا۔


بیوروشماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے نئے فارم میں صبح صادق گھر میں موجود ہونے والے تمام افراد کے نام سربراہ، بیوی، بیٹا، بیٹی، بہو، نواسہ، نواسی، ماں، باپ، دیگر رشتے دار، جنس مرد، عورت، عمر، ازدواجی حیثیت، مذہب کے خانے میں مسلم، عیسائی، ہندو، قادیانی، احمدی، یہودی، مادری زبان کے خانے میں اردو، پنجابی، سندھی، پنجابی، بلوچی، کشمیری، سرائیکی، ہندکو، بروہی، قومیت کے خانے میں پاکستانی، دیگر، خواندگی کے خانے میں میڈل، میٹرک، انڈر میٹرک، گریجویٹ، انڈرگریجویٹ، پی ایچ ڈی، ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان لکھا ہو گا،مردم شماری میں رہائش کی نوعیت، مکان کی ملکیت میںمرد،خاتون، گھرکب تعمیرہوا،باہرکاحصہ، اندرکے کمرے، باورچی خانے، غسل خانے، اسی طرح خواجہ سرا، معزور افراد کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مردم شماری کے دوران ہر گھر کو بیرون ملک رہنے والے افراد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنا لازم ہو گا۔

 
Load Next Story