کینسرکو ہرانے والے ویڈ نے مرض کے خصوصی دن کو سنچری سے یادگار بنا لیا

16 برس کی عمر میں میتھیو ویڈ کو بھی کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔


AFP January 06, 2013
کینسر کے عالمی دن سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں۔، میتھیو ویڈ۔ فوٹو : اے ایف پی

نوجوانی میں کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے والے آسٹریلوی وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے اس مرض سے متعلق خصوصی دن کو سنچری جڑکر یادگار بنالیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کو خاص طور پر بریسٹ کینسر کے خلاف پنک ڈے قرار دیا گیا تھا اسی روز میتھیو ویڈ نے تھری فیگر اننگز سجائی، جب وہ خود 16 برس کے تھے اس وقت ان کو بھی کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا تاہم بروقت علاج سے آج وہ کرکٹ میں اپنا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میک گرا فائونڈیشن کے حوالے سے یہ دن کافی اہم اور اس کا حصہ بننا میر ے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے، میں خود اس مرض سے گزرچکا اس لیے اس کے حوالے سے منعقدہ دن پر سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں