تیمورقتل کیس پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی تیاری مکمل کرلی
تیمور نے ناکے پر مشکوک حالت میں گاڑی کو بھگایا جو فائرنگ کا باعث بنا، پولیس رپورٹ
ISLAMABAD:
پولیس نے تیمور قتل کیس میں واقعے کو غیر ارادی قرار دے کر اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئیہے اور اسے غیرارادی قرار دے دیا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: تیمور قتل کیس؛ پولیس اہلکار کے ریمانڈ میں توسیع
پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکے پر مشکوک حالت میں گاڑی کو تیز رفتاری سے بھگانے کی کوشش فائرنگ کا باعث بنا، قتل غیر ارادی تھا جب کہ اہلکار کی فائرنگ کا مقصد تیمور کو جان سے مارنا نہیں تھا اور مقتول تیمور کی ساتھی لڑکی ماہین کا بیان بھی غیرارادی قتل کی تائید کرتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام واقعاتی شہادتوں اورگواہوں کے بیانات سے فائرنگ اور قتل غیرارادی ثابت ہوتے ہیں جس کے بعد اہلکار سمیع اللہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اب مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔