برسبین ٹینسویمنز سنگلز کی ٹرافی سرینا ولیمز کے نام
گذشتہ برس فرنچ اوپن کے بعد سرینا کا ڈبلیو ٹی اے ٹور میں 47 واں ٹائٹل ہے،انھیں صرف ایک ایونٹ میں شکست ہوئی
برسبین انٹرنیشنل کے ویمنز سنگلز کی ٹرافی امریکی اسٹار سرینا ولیمز کے نام رہی۔جنھوں نے روس کی اناساتسیا پاولیچنکووا کو باآسانی شکست دی۔
ورلڈ نمبر 3 نے عالمی رینکنگ میں 36 ویں نمبر پر موجود اناساتسیا کو 6-2 اور6-1 سے زیر کرنے میں صرف 50 منٹ صرف کیے، اس کے ساتھ ہی انھوں نے آسٹریلین اوپن کیلیے بھی اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیے،2012 میں بے مثال کامیابیاں سمیٹنے کے بعد امریکی اسٹار نے نئے سال کا آغاز بھی ٹائٹل فتح کے ساتھ کیا۔ گذشتہ برس انھوں نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ اور اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ سریناکا گذشتہ برس فرنچ اوپن کے بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور میں 47 واں ٹائٹل ہے،انھیں صرف ایک ایونٹ میں شکست ہوئی، وہ اپنے گذشتہ 36 میں سے 35 مقابلے جیت چکی ہیں، برسبین میں مینز سنگلز میں بیلاروس کے گریگوری دی میٹروف نے سیمی فائنل میں مارکوس بغدیتس کو 6-3، 5-7 اور 7-6(7/5) کو شکست دی۔
اب ان کا فائنل میں مقابلہ برطانیہ کے ٹاپ سیڈ اینڈی مرے سے ہوگا جنھوں نے فائنل فور میں جاپانی حریف کائی نیشکوری کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے فائنل میں جگہ بنائی، نیشکوری پہلا سیٹ 4-6 سے ہارنے اور دوسرے میں 0-2 کے خسارے میں جانے کے بعد گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے۔ دریں اثناآکلینڈ کلاسک ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر 4 اگنیسکا ریڈوانسکا نے یانیا وکمائر کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کرکے ٹائٹل پر قبضہ کرلیا۔