پی سی بی نے کرکٹرزگول میزکانفرنس منسوخ کردی

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کسی آفیشل کو اعتماد میں لیے بغیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا


Sports Desk February 15, 2017
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کسی آفیشل کو اعتماد میں لیے بغیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا: فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 مارچ کو ہونے والی کرکٹرز گول میز کانفرنس منسوخ کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منسوخی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ بورڈ کی تمام توجہ فی الحال پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے صورتحال سے نمٹنے اور فکسنگ سکینڈل پرمرکوز ہے۔ پی ایس ایل فائنل 5 مارچ کو ہونا ہے جبکہ اس کے اگلے ہی روز گول میز کانفرنس رکھنے پر سابق پلیئرز کی جانب سے پہلے ہی تحفظات کا اظہارکیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹرکچر، پچز کے معیار کی بہتری کے ساتھ قومی و جونیئر اسکواڈز کی کوچنگ پر تبادلہ خیال کیلیے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا، عمران خان، راشد لطیف سمیت دیگر نے شرکت میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی۔ حیران کن طور پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کسی آفیشل کو اعتماد میں لیے بغیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |