شرجیل خان اور خالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیشی

دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے


Sports Desk February 15, 2017
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم خان نے چیئرمین شہریار خان اور سی ای او سبحان احمد کو معاملہ پر بریفنگ دی۔ فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ کی وجہ سے معطل ہونے والے کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف لاہور میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جب کہ دونوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ کی وجہ سے معطل ہونے والے کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستان کرکٹر بورڈ ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے ہیں، دونوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پلیئرز کو وکیل سے مشاورت کے بعد موقف دینے کا حق بھی حاصل ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل اور خالد لطیف کے کنٹریکٹ معطل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم خان نے چیئرمین شہریار خان اور سی ای او سبحان احمد کو معاملہ پر بریفنگ دی، دونوں کھلاڑی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہیں جہاں وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

علاوہ ازیں میڈیا نمائندوں کو کھلاڑیوں تک پہنچنے سے روکنے کی جلدبازی میں پی سی بی آفس کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں