افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے دفتر خارجہ

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 15, 2017
افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پرافغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی۔ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر کو طلب کرکے افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم جماعت الاحرار افغانستان میں کام کر رہی ہے جس پر پاکستان نے افغانستان کے نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے لاہور بم دھماکے میں افغان سرزمین کے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہورخودکش حملے میں 13 افراد شہید

واضح رہے کہ پیر کے دن مال روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی میں خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں