دہشتگردوں کو کسی صورت سراٹھا نے نہیں دیں گے سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق

وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور دیگر اہم وفاقی وزرا کی شرکت


ویب ڈیسک February 15, 2017
وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور دیگر اہم وفاقی وزرا کی شرکت، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیں گے۔



اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورمشیرقومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ لاہور، کوئٹہ، مہمند ایجنسی اور پشاور میں دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کوبھی ختم کرنا ضروری ہے



اجلاس کے شرکا نے ملک میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیں گے اور انہیں دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسزاورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |