ویمنزورلڈ کپ کوالیفائرزپاکستان کوسپر سکس میں سری لنکا سے شکست
پاکستان نے 212 رنز بنائے اورمیزبان ٹیم نے ہدف 14 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
ISLAMABAD:
آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کوالیفائرز کے سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان کو پہلے میچ میں سری لنکا نے 5 وکٹ سے ہرادیا، پاکستان نے 212 رنز بنائے، میزبان ٹیم نے ہدف 14 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
کولمبو میں جاری ایونٹ میں میزبان سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 3 کے مجموعی اسکور پر اوپنر عائشہ ظفر 1 رنز پر آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے 119 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے اسکور 122 رنز تک پہنچایا، ناہیدہ 92 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 105 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ بسمعہ معروف 20، نین عابدی 17، ربیعہ شاہ 9، عالیہ ریاض 7 رنز بنا سکیں، کپتان ثناء میر 17 اور ایمن انور ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے انوکا رنویرا اور چماری کماری نے 2,2 جب کہ ادیشیکا پربھودھانی اور سری پال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ثناء میرکا کپتانی چھوڑنےکااعلان
213 رنز کا ہدف سری لنکا نے 47.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایشانی کوشلیا 65 رنز پر ناقابل شکست رہیں، پراسادانی 45، نپونی ہنسیکا 37 اور جیانگانی اتاپتو 35 رنز بنا کر دیگر نمایاں اسکورررہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور غلام فاطمہ نے 2,2 جب کہ ثناء میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس کا سپر سکس میں دوسرا مقابلہ 17 فروری کو آئرلینڈ سے ہو گا جبکہ 19 فروری کو راؤنڈ کے تیسرے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے آمنا سامنا ہو گا۔