شاہ رخ ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران قانونی چکر میں پھنس گئے

عدالت نے اداکار پر ریلوے اراضی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک February 15, 2017
عدالت نے اداکار پر ریلوے اراضی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، فوٹو؛ فائل

SHABQADAR: راجھستان کی مقامی عدالت نے فلم ''رئیس'' کی تشہیری مہم کے دوران ریلوے اراضی کو نقصان پہچانے کے الزام میں شاہ رخ خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' باکس آفس پر کمائی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اب تک فلم کو سپر ہٹ قرار دیا جاچکا ہے جب کہ کنگ خان نے فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا انداز اپنایا تھا اور ممبئی سے نئی دلی تک کا سفرٹرین سے کیا تھا لیکن اب یہی سفران کے لیے قانونی مسائل لے کر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان فلم کی تشہیر کے لیے ممبئی سے دہلی جاتے ہوئے کوٹہ اسٹیشن سے گزرے تھے جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی کافی بھیڑتھی جس کی وجہ سے بد نظمی ہوگئی اور پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا جب کہ اس دوران ریلوے اسٹیشن کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا جس پر اب عدالت نے کنگ خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ کی فلم ''رئیس'' کی تشہیر کے دوران ایک شخص ہلاک

دوسری جانب عدالتی حکم کے بعد پولیس نے بھی شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور جلد ہی اداکار سے اس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ''رئیس'' کی تشہیر کے دوران شاہ رخ خان بھارتی ریاست گجرات کے ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تھے جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں