
بینگلورو کے مقامی پارک میں ہونے والی اس تقریب کا مقصد لوگوں میں محبتوں کو پروان چڑھانا تھا اور اسی مناسبت سے دونوں جانوروں کی شادی کرائی گئی جس میں بھارت کے سابق ایم ایل اے وٹال ناگراج بھی شریک ہوئے جو اپنے عجیب و غریب احتجاج کے لیے بھارت میں مشہور ہیں۔ شادی کے دُلہا دُلہن گدھے کا نام کمپا اور گدھی کا نام کمپی رکھا گیا اور انہیں سجا کر پارک میں قائم خصوصی پلیٹ فارم تک لایا گیا۔
وٹال ناگراج نے دونوں جانوروں پر سرخ گلاب نچھاور کیے اور پھرنے دونوں جانوروں کے پاؤں بھی چھوئے۔ اس انوکھی شادی کے موقع پر وٹال ناگراج نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں بارش کے لیے بھی گدھوں سمیت کئی جانوروں کی شادیاں بطور رسم ادا کی جاتی ہیں جن میں مینڈکوں کی شادیاں بھی مشہور ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔