ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گدھے کو اس کی محبت مل گئی

بھارتی شہر بینگلورو میں ویلنٹائن ڈے پر گدھے اور گدھی کی شادی کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی


ویب ڈیسک February 15, 2017
بھارتی شہر بینگلورو میں ویلنٹائن ڈے پر گدھے اور گدھی کی شادی کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

لاہور: بھارتی شہر بینگلورو میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انوکھی شادی ہوئی جس میں دُلہا دُلہن کوئی انسان نہیں بلکہ گدھا اور گدھی تھے جب کہ اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

بینگلورو کے مقامی پارک میں ہونے والی اس تقریب کا مقصد لوگوں میں محبتوں کو پروان چڑھانا تھا اور اسی مناسبت سے دونوں جانوروں کی شادی کرائی گئی جس میں بھارت کے سابق ایم ایل اے وٹال ناگراج بھی شریک ہوئے جو اپنے عجیب و غریب احتجاج کے لیے بھارت میں مشہور ہیں۔ شادی کے دُلہا دُلہن گدھے کا نام کمپا اور گدھی کا نام کمپی رکھا گیا اور انہیں سجا کر پارک میں قائم خصوصی پلیٹ فارم تک لایا گیا۔

وٹال ناگراج نے دونوں جانوروں پر سرخ گلاب نچھاور کیے اور پھرنے دونوں جانوروں کے پاؤں بھی چھوئے۔ اس انوکھی شادی کے موقع پر وٹال ناگراج نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں بارش کے لیے بھی گدھوں سمیت کئی جانوروں کی شادیاں بطور رسم ادا کی جاتی ہیں جن میں مینڈکوں کی شادیاں بھی مشہور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں