ناظم آباد چپل بازار کے دکاندار انتہائی ملنسار اور امن پسند ہیں
بعض اوقات گاہک کی خوشی کے لیے منافع کے بغیر بھی چپلیں فروخت کردیتے ہیں
لاہور:
ناظم آباد چپل بازار کے دکاندار انتہائی ملنسار اور امن پسند ہیں، گاہکوں کی عزت کرتے ہیں، دکانداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی گاہک بھی ان کی دکان سے ناراض ہوکر یا خالی ہاتھ نہیں جائے اس لیے بعض اوقات گاہک کی خوشی کے لیے منافع کے بغیر بھی چپلیں فروخت کردیتے ہیں،
ناظم آباد چپل بازار کے پرانے دکاندار عبداﷲ نے بتایا کہ اس کا خاندان 1956میں ہجرت کرکے کراچی آیا اور شدید محنت کرکے کاروبار جمایا، اب شہر کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن امید ہے کہ عوام میں تفرقہ ڈالنے والی ملک دشمن طاقتیں ضرور ناکام ہوں گی، انھوں نے کہا کہ بازار میں زیادہ تر کراچی کے اردو بولنے والے نوجوان خریداری کے لیے آتے ہیں اور پکے گاہک بنے ہوئے ہیں،
کراچی کے نوجوانوں کی اکثریت پشاوری اور بلوچی چپلیں پسند کرتی ہے، پشاوری چپلوں کی فروخت 15رمضان سے زور پکڑتی ہے اور آخری ہفتے میں سحری تک بازار کھلتا ہے، اس دوران بازار میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگ جاتے ہیں، بازار سے متصل کارخانوں میں بھی دن رات کام جاری رہتا ہے،
بعض کارخانوں میں شادی بیاہ اور عید کے لیے آرڈر پر چپلیں تیار کی جاتی ہیں جن میں کڑھائی والی زری کی چپلیں اور خالص لیدر کی پشاوری چپلیں شامل ہیں۔