ہردیک پانڈیا ’ اکیلے‘ ہونے کی صفائیاں دینے لگے 

میں سب پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کافی عرصے سے اکیلا ہوں اور پوری توجہ کھیل پرمرکوز ہے،ہردیک پانڈیا


Sports Desk February 15, 2017
میں سب پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کافی عرصے سے اکیلا ہوں اور پوری توجہ کھیل پرمرکوز ہے،ہردیک پانڈیا . فوٹو فائل

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا نے اپنے 'اکیلے' ہونے کی صفائیاں دینا شروع کردیں۔

ہردیک پانڈیا کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ کولکتہ کی ایک ماڈل ڈیشا شرما کے ساتھ نہ صرف ڈیٹنگ کررہے ہیں بلکہ گزشتہ برس دونوں ایک ساتھ ہانگ کانگ بھی گئے تھے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پرآل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرواضح کیا ہے کہ ان سے متعلق افواہیں اُڑائی جارہی ہیں جب کہ وہ اکیلے ہیں اور انکی پوری توجہ اپنے کام پر ہے۔



ہردیک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ '' میں یہ سب پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کافی عرصے سے اکیلا ہوں اور پوری توجہ کھیل پرمرکوز ہے، باربارافواہیں یا تصویرسامنے لائی جاتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس بات کوہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے''۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں