جنوبی افریقی آل راؤنڈر کرس مورس کیویز کے چھوٹے گراؤنڈز سے خوفزدہ 

سری لنکا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں کرس مورس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر تھے۔


Sports Desk February 15, 2017
سری لنکا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں کرس مورس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر تھے ۔ فوٹو فائل

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کرس مورس کو نیوزی لینڈ کے چھوٹے گراؤنڈز نے خوفزدہ کردیاہے۔

کرس مورس کو میزبان بیٹسمینوں کے ہاتھوں پٹائی کے ڈراؤنے خواب دکھای دینے لگے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں جمعے کے روز کھیلا جائے گا جس میں باؤنڈریز صرف 55 میٹر کی دوری پر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ بھی پی ایس ایل کی طرزپراپنا ٹی20کرکٹ میلہ سجائے گا

کرس مورس کا کہنا ہے کہ میں نے اتنی چھوٹی باؤنڈریز پہلے نہیں دیکھیں، بطور بیٹسمین یہ چیز ان کا جوش تو بڑھا رہی ہے لیکن ایک بولر ہونے کے ناطے انھیں یہ خوف بھی لاحق ہے کہ ان کی بولنگ پر بھی خوب چوکے اور چھکے لگ سکتے جس سے ان کا اکانومی ریٹ کافی متاثر ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا

سری لنکا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں کرس مورس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر تھے تاہم زیادہ اہم ان کا اکانومی ریٹ تھا، انھوں نے ایک اوور میں صرف 3.73 کے حساب سے رنز دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں