سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری امریکا میں پاکستان کے سفیر مقرر

اعزاز چوہدری آئندہ ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے


ویب ڈیسک February 15, 2017
اعزاز چوہدری آئندہ ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فوٹو؛ فائل

وفاقی حكومت كی جانب سے سیكرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری كو امریكا میں پاكستان كا نیا سفیر تعینات كر دیا گیا وہ آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

دفتر خارجہ كے ترجمان كے مطابق حكومت نے سیكرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری كو امریكا میں پاكستان كا نیا سفیر تعینات کردیا ہے وہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں پاكستانی سفیر كی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ اعزاز احمد چوہدری سفارتكاری كے شعبے میں 36 سال سے زائد تجربے كے حامل كیریئر فارن سروس آفیسر ہیں اور دسمبر 2103 سے سیكریٹری خارجہ كے عہدے پر تعینات ہیں۔

اس سے قبل وہ وزارت خارجہ میں ترجمان كے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اعزاز چوہدری وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیكریٹری برائے یو این و تخفیف اسلحہ امور اور ڈائریكٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا امور كے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ نیدر لینڈ میں پاكستان كے سفیر رہ چكے ہیں۔

اعزاز چوہدری27 فروری 1958 كو پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلشر اسكول آف لاء مڈ فورڈ اور مسوچیوٹس سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر ڈگری حاصل كی جب كہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فرسٹ ڈویڑن بی ایس سی كی ڈگری حاصل كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں