سی ٹی ڈی نے سانحہ مال روڈ کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ابتدائی طور پر اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں كے بیانات قلمبند كر لیے گئے۔


ویب ڈیسک February 15, 2017
ابتدائی طور پر اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں كے بیانات قلمبند كر لیے گئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

كاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ مال روڈ كی تحقیقات كا آغاز كردیا جس میں ابتدائی طور پر اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں كے بیانات قلمبند كر لیے گئے۔

ذرائع كے مطابق سی ٹی ڈی نے مال روڈ پر ہونے والے دہشت گردی كے واقعے كی درج ایف آئی آر كی روشنی میں تحقیقات شروع كردی ہیں اور اس سلسلے میں سركاری اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں جن میں پولیس اہلكار اور وارڈنز بھی شامل ہیں ان سے واقعے كے حوالے سے تفصیلی آگاہی لیتے ہوئے بیانات قلمبند كیے گئے ہیں۔

ذرائع كے مطابق انتہائی تشویشناك زیر علاج زخمیوں كے بیانات ان كی حالت سنبھلنے كی صورت میں قلمبند كیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے كہ اسپتالوں سے ڈسچارج كیے جانے والوں سے بھی رابطہ كركے ان كے بیانا ت قلمبند كیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مال روڈ پر واقع مختلف مالیاتی اداروں اورتجارتی مراكز كے باہر نصب كیمروں سے وقوعہ اور اس سے قبل كے دنوں كی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل كرنے کے لیے رابطے كر لیے ہیں تاكہ معلوم ہو سكے كہ خود كش بمبار اور اس كے سہولت كاروں كے حوالے سے تفصیلی آگاہی ہو سكے۔

ذرائع كے مطابق سی ٹی ڈی مال روڈ كے تاجروں سے رابطے كركے یہ معلومات بھی حاصل كر رہی ہے كہ حالیہ دنوں میں یہاں مشكوك افراد كو ریكی كرتے ہوئے تو نہیں دیكھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |