خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 6 دہشت گرد ہلاک

اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 16, 2017
ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 کلو بارودی مواد، پستول اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال کے علاقے چک 98 میں 9 سے 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے ہے جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں