وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہے ہیں ٹائونز ایڈمنسٹریٹرز
قائدتحریک کی ہدایت پرعوامی خدمت میں مصروف ہیں،آصف حسنین، ناکارہ افسران کی کوئی ضرورت نہیں، ٹائون ایڈمنسٹریٹر بلدیہ.
PESHAWAR:
رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے رکن صوبائی اسمبلی خالداحمد، ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون راشدخان اور دیگر افسران کے ہمراہ لانڈھی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، انھوں نے کہاکہ ہم عوام کے سرمایے کو عوام کی فلاح وبہبود کیلیے خرچ کررہے ہیں، بلدیہ ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر ظفر خان نے یونین کونسل نمبر 3میں واقع سرکاری ورکشاپ کا دورہ کیا،انھوں نے کہا کہ افسران اپنی کارکردگی بہتر نہیں بناسکتے تو گھر بیٹھ جائیں، مجھے ٹائون میں ناکارہ افسران کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے ورکشاپ میں گاڑیوں کی خراب صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں کوئی بھی خراب گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے بصورت دیگر ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کورنگی ٹائون کے عوام کو صحت مند اور ٹائون کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون سمیع خان نے یو نین کونسل4 میں استر کاری کے کام کے معائنے کوموقع پر کیا، انھو ں نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ ہر وہ اقدامات کر رہی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلیے درست ثابت ہوں۔
شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے" نیٹ اینڈ کلین شاہ فیصل ٹائون مہم " کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے، وال چاکنگ اور شاہراہوں سے بغیر اجازت آویزان بینرز کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹائون کے اعلامیے کے مطابق گذشتہ 3روز کے دوران شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے مختلف یونین کونسل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا گیا اور شاہراہوں پر بغیر اجازت آویزاں سیکڑوں بینرز اور بورڈز اتار لیے گئے ہیں۔