دہلی بم دھماکا کیس موت کی سزا پانے والا پاکستانی بری

محمد حسین کو 8برس قبل موت کی سزا ملی تھی، دوبارہ سماعت میں بے گناہ قرار دیدیا گیا.


APP January 06, 2013
پاکستانی شہری کی جلد از جلد وطن واپسی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت. فوٹو: فائل

بھارت کی ایک عدالت نے1997 میں دہلی بس بم دھماکے کے مقدمہ میں8برس قبل موت کی سزا پانے والے پاکستانی شہری کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے بے گناہ قرار دیا ہے۔

نئی دہلی کے ایڈیشنل سیشن جج پوان جین نے پاکستانی شہری محمد حسین کی طرف سے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا کہ اس مقدمے کی منصفانہ اور غیر جانبدارنہ تحقیقات نہیں کی گئی اور دہلی پولیس کی تحقیقات میں کئی خامیاں ہیں۔

3

 

ٹرائل کورٹ نے محمد حسین کو 2004 میں موت کی سزا سنائی تھی اور دہلی ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس کمشنر کی بھی سرزنش کی کہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آنا چاہیئے۔ گزشتہ سال 8 نومبر کو شروع ہونے والی دوبارہ سماعت 24روز جاری رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں