
اداکار شکیل نے 1966 میں فلم ''ہونہار'' سے ڈبیو کیا جس کے بعد انھوں 1981 تک ''جوش انتقام''، ''ناخدا''، ''داستان'' ،''انسان اور گدھا'' ،''بادل اور بجلی''، ''جی دار'' فلموں میں کیا۔ بعدازاں 17سال کے طویل وقفہ کے بعد ''جناح '' فلم میں وزیراعظم لیاقت علی خان کا کردار کیا۔
سینئر اداکار کو اب 19سال بعد ہدایتکار خالد خان نے فلم ''زہرعشق'' میں سائن کیا ہے جس میں ٹی وی اداکار شبیر جان بھی ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اسد زمان خان، مائرہ خان، ثنا اور ٹیپو شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔