شہر کے 11مقامات پر نئے پیڈسٹرین برج بنانے کا فیصلہ

راشد منہاس روڈ ،،گلستان جوہر نزد دارالصحت اسپتال،کورنگی روڈ،ایکسپریس وے پر2مقامات پربالائی گزرگاہیں بنائی جائینگی


Staff Reporter July 29, 2012
سوک سینٹر کے سامنے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائی جانے والی بالائی گزرگاہ (فوٹو ایکسپریس)

لاہور: بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ سڑک پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلیے مختلف علاقوں میں مزید نئے پیڈسٹرین برج ( بالائی گزرگاہ )کی تنصیب کے کاموں میں تیزی لائی جائے جبکہ ایسے پیڈسٹرین برج جو اپنی افادیت کھو چکے ہیں اور زنگ آلودہ ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں منتقل کیا جائے،

یہ بات انھوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پیڈسٹرین برج کے حوالے سے سینئر ڈائریکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر پیڈسٹرین برج کے اوپر چھت بھی بنائی جائے اور اسے شہریوں کے لیے پرکشش بنایا جائے تاکہ وہ ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،

علاوہ ازیں آئندہ بننے والے پیڈسٹرین برج کے ڈیزائن کے لیے مقابلہ منعقد کرایا جائے تاکہ بہتر سے بہتر ڈیزائن حاصل کیے جائیں اور شہریوں کو آگاہی مہم کے ذریعے اس بات سے روشناس کرایا جائے کہ پیڈسٹرین برج کا استعمال خود ان کے مفاد میں ہے

کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی اور غفلت انسانی جانوں کے ضیاع اور زندگی بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک انجینئرنگ کے ماہرین کے مشورے اور سروے کے مطابق شہر میں مزید 11 مقامات پر پیدل سڑک عبور کرنے والوں کی سہولت کے لیے نئے پیڈسٹرین برج بنانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

ان مقامات میں راشد منہاس روڈ نزد لال فلیٹ، گلستان جوہر نزد دارالصحت اسپتال، پانچ ہزار روڈ نزد کیفے ٹو ڈے، نارتھ کراچی نزد مسجد عمر فاروق، کورنگی روڈ سمیت شہید ملت ایکسپریس وے پر دو مقامات پی اے ایف چیپٹراور اقرا ء یونیورسٹی کے نزدیک نئے پیڈسٹرین برج قائم کیے جائیں گے جس کے لئے تمام ضروری کارروائی اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب ایم اے جناح روڈ پر 1986ء میں تعمیر کیا جانے والا پیڈسٹرین برج اپنی افادیت کھوچکا ہے کیونکہ یہاں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت بڑھ جانے کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار کم ہوگئی ہے جس کے باعث پیدل سڑک عبور کرنے والوں نے پیڈسٹرین برج کا استعمال ترک کردیا ہے

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پیڈسٹرین برج کو منشیات استعمال کرنے والے افراد نے اپنی آماجگاہ بنالیا ہے لہٰذا علاقہ مکینوں اور دکانداروں کی شکایت کے پیش نظر اس بالائی گزرگاہ کو یہاں سے منتقل کیا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کو ہدایت کی کہ غلط سمت سے یوٹرن کا استعمال روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کی مشاورت سے لائحہ عمل بنایا جائے جبکہ جن شاہراہوں پر ٹریفک نشانات غیر مبہم یا خراب ہوچکے ہیں وہاں ٹریفک نشانات واضح طور پر آویزاں کیے جائیں اور جن فلائی اوورز اور شاہراہوں پر لگائے گئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں