کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اصغر علی کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا


ویب ڈیسک February 16, 2017
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR: سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اصغر علی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ عدالتی احکامات کے بعد رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مجسٹریٹ قتل کیس میں گواہ پولیس اہلکار منحرف ہو گیا

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں