کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اصغر علی کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR:
سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اصغر علی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ عدالتی احکامات کے بعد رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: مجسٹریٹ قتل کیس میں گواہ پولیس اہلکار منحرف ہو گیا

 
Load Next Story